لاہور : پی سی بی کی جانب سے نئے قانون کن کشن کا ڈومیسٹک کرکٹ میں استعمال ، قائداعظم ٹرافی کے میچ میں سنٹرل پنجاب کے زخمی ہونے والے بلے باز صلاح الدین کی جگہ متبادل بلے باز محمد سعد کو شامل کر لیا گیا۔
قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے دوران سنٹرل پنجاب کے بلے باز عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔
دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد سعد بطور متبادل ٹیم میں شامل ہوگئے تاہم ان کو میچ کے دوران باؤلنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔سنٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی۔
عثمان صلاح الدین نے سر اور گردن میں درد کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت کی تھی,سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔