وزیراعظم کو شکایت لگانے پر وزیراعلیٰ نے شہباز گل کو فارغ کیا

10:58 AM, 16 Sep, 2019

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزار نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی شکایت لگانے پر ترجمان شہباز گل کو عہدے سے فارغ کر کیا ، ذرائع کے مطابق شہباز گل نے عمران خان کو وزیراعلیٰ کی کرپشن کی باقاعدہ ثبوت بھی پیش کیے۔


شہبازگل نے عثمان بزدار کی کرپشن کے ثبوت وزیراعظم کو دیے، شہبازگل نے وزیراعظم کو کہا کہ عثمان بزدار نااہل ہی نہیں کرپٹ بھی ہے، لہٰذا میرے لیے دفاع کرنا بڑا مشکل ہے، وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کو شکایت کی اور شہبازگل کو نکال دیا۔ شہباز گل نے مجھے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کا ورکنگ ریلیشن بالکل ختم ہو چکا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب ان کو کسی اجلاس میں نہیں بلاتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پھر شہبازگل وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے اور ان کو شکایت کی کہ عثمان بزدار نہ صرف نااہل آدمی ہے بلکہ کرپٹ آدمی بھی ہے۔لہٰذا میرے لیے عثمان بزدار کا دفاع کرنا بڑا مشکل ہے، شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان کو کچھ کرپشن کے ثبوت بھی دیے۔جس پر عمران خان نے شہبازگل کو ہدایت کی کہ اس وقت عثمان بزدار کے خلاف گیم چل رہی ہے لہٰذا تم جاؤ اور عثمان بزدار کے ساتھ کام کرو اور اس کا دفاع بھی کرو۔

اسی بناء پر شہبازگل نے اگلے دن پریس کانفرنس کر دی اور کہا کہ جس کو عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں وہ تحریک انصاف چھوڑ دے جس پر اگلے دن انہوں نے خود پی ٹی آئی تو نہیں بلکہ حکومت چھوڑ دی۔

جب ان ساری باتوں کا وزیراعلیٰ کو پتا چلا تو انہوں نے وزیراعظم کو شکایت کی کہ شہباز گل بڑا غلط آدمی ہے اس کی آئی جی نے بھی شکایت کی ہے، یہ سرکاری اداروں میں مداخلت کرتا ہے۔لٰہذا میں اس کو نکالنا چاہتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ نکال دو ، وزیراعلیٰ نے شہبازگل اور عون چودھری لوگوں کو اس لیے نکالا کہ پنجاب پر الزام ہے کہ پنجاب کچھ نہیں کر رہا جس پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کہا کہ مجھے تھوڑا سا بااختیار بنائیں۔

مزیدخبریں