اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ

10:25 AM, 16 Sep, 2019

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے ، پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30,954 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 344 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 825 کی سطح پر موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رحجان رہا اور تین دن میں 1014 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 31 ہزار 546 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 67 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

جمعے کے روز مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا تاہم ایک وقت میں انڈیکس31,630.07 پر بھی گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔آج صبح دس بجے کے بعد مارکیٹ میں مندی چھائی رہی اور ایک وقت میں انڈیکس آج کی کم ترین سطح 31,630.07 پر بھی آگیا تھا۔

مزیدخبریں