جلال پور بھٹیاں:ضلعی سطح پر پنجاب ایسوسی ایشن آف کیمپوٹر ٹیچرز کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ، صوبائی سیکرٹری جنرل پیکٹ ندیم شہزاد قیصر اورصوبائی صدر کاشف شہزاد چوہدری نے تقر یب میں شرکت کی ، تقریب آمد پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔
علاقہ بھرسے یونین کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی صوبائی صدر پیکٹ نے ضلعی سطح پر تنظیم کے عہدیداروں سے حلف لیا صوبائی صدر پیکٹ کاشف شہزاد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 سالوں سے ہمارا سروس سٹکچر نہیں بن سکا اور ہم سکولوں میں وہی پرانا نصاب پڑھا رہے ہیں دنیا آئی ٹی کے شعبہ پر کہاں سے کہا ں پر پہنچ چکی ہے۔
کیپوٹر ٹیچرز سے کلرکوں والا کام لیا جا رہا ان کو بچوں کو پڑھانے دیا جائے حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔ اس لیے ہم 19 ستمبر کو وزیر اعلی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں جائیں گے ہم کیمپ لگا کر وہیں بیٹھیں گے۔