اسرائیل کا دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ

06:33 PM, 16 Sep, 2018

دمشق:دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیل نے میزائل حملے میں اسلحہ کے ایک گودام تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی  عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فضائیہ نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردئیے۔ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بمباری سے ہوائی اڈے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے تھے۔دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ 

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میزائل حملوں اور جوابی کارروائی کے دوران فضاء روشن ہو گئی تھی۔درایں اثناء شام میں انسانی حقوق کے آبزر ور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ نامعلوم فضائی حملے میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دمشق میں فضائی حملوں سے متعلق اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں