ایشیا کرکٹ کپ،پاکستان آج اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گا

12:11 PM, 16 Sep, 2018

دبئی:صحرائے عرب میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستانی ٹیم آج اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ بابراعظم کہتے ہیں نظریں صرف پاک بھارت میچ پر نہیں تمام میچز پر ہیں۔


ایشیا کپ کرکٹ جنگ کا دوسرا معرکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہو گا، میدان دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے سجے گا۔ شاہینوں کی کوالیفائر ہانگ کانگ کو دبوچنے کی تیاریاں مکمل۔ نوجوان بلے باز بابراعظم کا کہنا ہے صرف پاک بھارت میچ اہم نہیں نظریں سبھی میچز پر ہیں۔

ادھر ہانگ کانگ ٹیم کے کپتان کہتے ہیں دو بار کے چیمپئن پاکستان کے خلاف کوئی دباٖؤ نہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں گرین شرٹس کامیاب رہی ہیں۔

مزیدخبریں