لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی رسم کل آج ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کی رسم قل میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی اظہار افسوس کےلئے آج شریف فیملی کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔
لاہور میں بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے بعد افسوس کےلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، سابق خاتون اول کی رسم قل آج جاتی امرا میں ادا کی جائے گی، جس میں صرف خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نمازہ جنازہ میں شرکت پر قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دعائے قل میں شرکت کے خواہشمند افراد سے درخواست کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں ہی دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔ رسم قل کا اہتمام صرف شریف فیملی کےلئے کیا جائے گا۔ یہ اقدام عوام کو سفر کی مشکلات سے بچانے کےلئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری بھی آج جاتی امرا جائیں گے۔ دونوں رہنماسابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔