منشیات فروشی کے مجرم کو مسجد کی صفائی،نماز ادا کرنے کی منفرد سزا

11:53 PM, 16 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

دادو: سندھ کے ضلع دادو کے سول جج نے منشیات فروشی کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال تک بینظیرآباد کی ایک مسجد کی صفائی کرنے اور پانچ وقت نماز ادا کرنے کی منفرد سزا سنادی۔

جج گل محمد بروہی نے مجرم عرفان احمد بھنڈ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مسجد کی امام کی طرف سے سخت نگرانی کی جائے گی اور عدالت کی حکم عدولی پر اسے دو سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔مجرم عرفان احمد بھنڈ کو مقامی پولیس نے تین کلوگرام بھنگ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

عدالت کی جانب سے حکم سنائے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرفان احمد بھنڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس سزا سے خوش ہیں۔

مجرم نے دعوی کیا کہ وہ عدالتی حکم پر پوری طرح عمل کرے گا اور اپنی باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارے گا۔

مزیدخبریں