لاہور : پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی نے جہاں پاکستانیوں کو مسرت اور سکون بخشا تو وہیں پاکستان آنے والے مہمان بھی پاکستان کے زبردست دورے کو یادوں میں سمیٹ کر دبئی رخصت ہوگئے۔ پاکستان سے جانے کے بعد انہوں نے پاکستان کیلئے اپنے تاثرات بھرپور انداز میں ظاہر کیے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرار نے پاکستانی سرزمین چھوڑنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلا بیان جاری کیا جس میں تھیسارا پریرا نے کہا کہ ”پاکستان کے زبردست لوگوں کی جانب سے ملنے والی تمام تر حمایت اور پیار نے مجھے یہ یاد دلایا ہے کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں۔۔۔ یہ احساس بہت ہی زبردست ہے۔ بہت بہت شکریہ۔۔۔“
گرانٹ ایلیٹ نے بھرپور انداز میں اپنے جذبات ظاہر کیے انہوں نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملان کیساتھ ائیرپور ٹ پر کھڑے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی اور نہیں بلکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ”امارات ائیرلائن کے ذریعے ہوا میں اڑنے اور لاہور چھوڑنے کے واقت آ گیا۔ ورلڈ الیون کی ٹیم دوستوں کا بہترین گروپ تھا اور زبردست یادیں بھی، شکریہ پاکستان۔۔۔“
ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی پاکستان کے بارے کھل کر جذبات ظاہر کیے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ”جب میں پہلی مرتبہ پاکستان جانے کا سوچا، تو میں یقینا پریشان تھا، لیکن پاکستان میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد ، میرے جذبات بالکل مختلف ہیں۔“