دادو:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے دادو میں عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سیاستدان آج کل جمہوریت کی باتیں کر رہے ہیںانہیں کیا پتہ جمہوریت اور عوام کسے کہتے ہیں۔
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، دادوکے عوام سے جمہوریت کیلئے بڑی جدوجہد کی ،ملک سے غریبوں اور غربت کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں،روزگار دینا اگر جرم ہے تو یہ جرم میں بار بار کروں گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ نئے سیاستدان آج کل جمہوریت کی باتیں کر رہے ہیں،نہیں کیا پتہ جمہوریت اور عوام کسے کہتے ہیں، ان کی سیاست جھوٹ اوربے ایمانی پر مبنی ہے۔
میاں نواز شریف کے بارے انھوں نے کہا کہ میاں صاحب خود تونااہل ہوئے اپنے پیچھے نا اہلوں کی فوج چھوڑ گئے،ان کی سیاست جھوٹ اوربے ایمانی پر مبنی ہے۔اپنے خطاب کے دوران انھوں نے عمران خان کوبھی آڑے ہاتھوں لیا، انھوں نے کہا کہ خان صاحب آپکو خیبرپختونخواہ کی عوام ڈھونڈ رہے ہیں۔