اسلام آباد:پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کومنی میں ٹرین کی سہولت نہ مہیا کرنے پر10.75ملین واپس مل گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ حج سکیم کے زیر تحت حج کرنےوالے حجاج کو ٹکٹ خریدنے کے با وجود منی میں ٹرین کی سہولت نہیں مہیا کی گئی تھی جس کی مد میں اب ان عازمین حج کو 250ریال فی کس واپس کیے جارہے ہیں۔اب تک گورنمنٹ کی طرف سے 10.75ملین واپس کیے جا چکے ہیں۔
ا ن میں سے کئی عازمیں حج کو وہیں سعودی عرب میں ہی ٹکٹ کے پیسے واپس کر دئیے گئے تھے اور بقیہ عازمین کو اب انکی رقوم واپس کی جارہی ہیں۔گورنمنٹ کی طرف سے یہ اقدام عازمین حج کی طرف سے سعودی عرب میں احتجاج کے بعد کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے اس بد اتنظامی کا سہرا سعودی حکومت کے سر ٹانک دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ یہ سب انکی غلطی ہے انکیطرف سے ادائیگی وقت پر کر دی گئی تھی۔