ماہرہ خان کو باجی کہنے پر فہد مصطفی کو ملا کرارا جواب

ماہرہ خان کو باجی کہنے پر فہد مصطفی کو ملا کرارا جواب

لاہور : پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ نا ز اداکار فہد مصطفی نے ماہرہ خان کو باجی کہا تو ماہرہ نے بھی تگڑا جواب دے دیا۔
ٹی وی ڈراموں سے بھرپور شہرت حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ”ورنہ“ ہے جس کےلئے اداکار فہد مصطفی نے ٹویٹر پر ماہرہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باجی کہہ دیا۔ فہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”آل دا بیسٹ ماہرہ باجی“ ماہرہ خان سے لفظ باجی شاید مشکل سے ہی ہضم ہوا۔ انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ”فہد بھائی اب تو فلم میں آپ کی بہن کا کردار ادا کرنا ہی پڑے گا۔“