فیس بک میں ایسے افراد کے بارے جا نیں جو آپ کی فرینڈ ریکویسٹ نظر انداز کر گئے

فیس بک میں ایسے افراد کے بارے جا نیں جو آپ کی فرینڈ ریکویسٹ نظر انداز کر گئے

لاہور: فیس بک کو انٹرنیٹ کی دنیا میں سماجی رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے مگر اس ویب سائیٹ پر آپ کو دنیا کے کسی حصے میں واقع شخص کو دوست بنانے کیلئے اسے فرینڈ ریکوسٹ بھیجنا پڑتی ہے، اکثر اوقات ہم جسے ریکویسٹ بھیجتے ہیںوہ اسے قبول نہیں کرتا، اورسینکڑوں بار ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کی ایسی کتنی فرینڈ ریکوئسٹس ہیں جنھیں نظر انداز کردیا گیا یا وہ ابھی تک سائبر اسپیس میں کہیں گردش کررہی ہیں؟تو اس بات کو جاننا بہت آسان ہے کہ کون کون آپ کی دوستی کی درخواستوں کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔بس فیس بک ہوم اسکرین پر جائیں اور اوپر دائیں جانب فرینڈز آئیکون پر کلک کریں۔
پھر فائنڈ فرینڈز پر کلک کریں، جہاں آپ ایسے افراد کی فہرست دیکھ سکیں گے جن کی درخواستیں تاحال آپ نے التواءمیں ڈال رکھی ہیں مگر وہاں آپ پیج کے اوپر چھوٹے سے View Sent Requests پر کلک کریں تو آپ جان سکتے ہیں کہ کن کن افراد نے آپ کی فرینڈ ریکوئسٹ کو مسترد کیا ہے۔اگر آپ اس ریکوئسٹ کو کینسل کرنا چاہیں تو فرینڈ ریکوئسٹ سینٹ پر کلک کریں اور کینسل کردیں۔