احسن اقبال رونا دھونا چھوڑیں ٗ شریف فیملی کو نیب میں پیش کریں ٗ فواد چوہدری

06:54 PM, 16 Sep, 2017

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال رونا دھونا چھوڑ دیں اور نواز شریف اور ان کے بچوں کو واپس بلا کر نیب کے سامنے پیش کریں۔ شہزادی صاحبہ سے ملاقات کا براہ راست اثر احسن اقبال کی فہم و فراست پر ہوا ہے۔


ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت اور قومی سلامتی کے اداروں کے بارے مین انتہائی نامناسب حملہ بازی افسوسناک ہے ۔شہزادی صاحبہ نے عدالت اور قومی اداروں کے خلاف جو سبق پڑھایا۔ احسن اقبال نے اچھے بچوں کی طرح اپنی گفتگو میں دہرا دیا ہے۔


فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رونا دھونا چھوڑ دین اور نیب کے مطلوب نواز شریف اور ان کے بچوں کو واپس بلائیں۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ایسے ارسطوؤں سے پالا پڑا ہے جن کے فلسفے پر خود عقل قائم کناں ہے۔ پوری دنیا کرپشن کو ایک لعنت کے طور پر دیکھتی ہے اور اس کے خاتمے کیلئے خصوصی محنت کرتی ہے‘ دیسی ’’ارسوطو‘‘ ہمیں ڈراتے ہیں کہ نواز شریف جیسے کرپٹ ترین شخص کا محاسبہ کیا تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

مزیدخبریں