ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں دو بھائیوں کی جوڑی سنی دیول اور بوبی دیول کی نئی فلم ”پوسٹر بوائز“ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہو گئی ۔
بھارتی ذرائع کے مطابق ہدایتکار شریاس تلپاڈے کی فلم ”پوسٹر بوائز“ ریلیز کے سات دنوں میں صرف 11.20کروڑ کما نے میں کامیاب ہوئی ہے۔یادرہے کہ اس فلم میں مرکزی اداکار کرنے والے بوبی دیول طویل عرصے بعد فلمی دنیا میں واپس آئے تھے، مگر انہیں ایک مرتبہ پھر مایوسی کا سامنا کیونکہ ان کی نئی فلم بھی شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔
بوبی دیول اور سنی دیول کی فلم ”پوسٹر بوائز“ فلاپ ہو گئی
06:31 PM, 16 Sep, 2017