این اے 120 میں سیاسی جماعتوں نے گند مچا دیا ٗ تمام حدیں پار

این اے 120 میں سیاسی جماعتوں نے گند مچا دیا ٗ تمام حدیں پار

لاہور :صوبائی دارلحکومت میں ضمنی انتخابی معرکہ میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی بینرز اور اشتہاری بازی نے تمام حدیں پار کر لیں۔


شہر بھر اور خصوصاً مال روڈ کا کوئی کھمبا، درخت، عمارتوں کے پھاٹک، پارکوں کے جنگلے یہاں تک کے کوڑے دانوں کے کنٹینرز بھی سیاسی پارٹیوں کے اشتہارات کی زد میں آنے سے نہ بچ سکے۔


شاہرات پر اپنی اپنی پارٹیوں کے بینرز لگانے کی دوڑ میں الٹے سیدھے کا خیال بھی نہ رکھا گیا اور درجنوں بینرز سڑکوں پر الٹے ہی لٹکا دئیے گئے یا مناسب طریقہ کار اختیار کرنے کے باعث الٹ گئے اسطرح بلا اور شیر الٹے ہو کر عوام الناس کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ بینرز اور اشتہار بازی کا یہ عالم رہا کہ پارٹیوں کو جگہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔