صوابی کے قریب سی پیک سٹی کا قیام

05:38 PM, 16 Sep, 2017

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد، پشاور موٹر وے پرصوابی کے قریب سی پیک سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

جیسا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر سی پیک منصوبے ی دھوم مچی ہوئی ہے ، خیبر پختونخواہ کی حکومت نے بھی اس سے متعلق ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک ،چین اقتصادی راہداری کے تحت یہ شہر 80 ہزار کنال اراضی پر قائم کیاجائے گا، اس پر 4 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔
سی پیک سٹی میں تعلیمی اور تجارتی زون، سرکاری عمارتیں، اپارٹمنٹس ، گالف کورس، تھیم پارک اور اسپورٹس کی سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔

مزیدخبریں