کراچی: ہیلمٹ نہ پہنے پر ٹریفک پولیس نے 7 لاکھ روپے کے چالان کر دیئے، تین سو چار موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں، سب سے زیادہ چالان ڈیڑھ ہزار ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کیے گئے۔
کراچی میں ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دوسرے روز بھی مہم جاری، مہم کے پہلے روز ہیلمٹ نہ لگانے والے پانچ ہزار شہریوں سے 7 لاکھ 15 ہزار روپے چالان وصول کیا، 304 موٹر سائیکلیں ضبط بھی کیں۔کراچی میں ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم میں شہر بھر کے چوراہوں، سگنلز پر بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔مہم کے پہلے روز پانچ ہزار چالان کر کے شہریوں کی جیب سے 7 لاکھ 15 ہزار روپے وصول کیے۔
اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ چالان ڈیڑھ ہزار ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کیئے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے مثبت اثرات نکل رہے ہیں، ہیلمٹ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس کی یہ مہم جمعرات تک جاری رہے گی۔