لندن : لندن ٹرین دھماکہ میں تحقیقاتی کارروائی کے دوران پولیس نے سرچ آپریشن میں ایک اٹھارہ سال کے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لندن کی میٹرو ٹرین میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے سرچ آپریشن میں ایک اٹھارہ سال کے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ فرانس جانے والی ایک کشتی میں سوار ہونے والا تھا۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر وہ کافی مطمئن ہیں۔جمعے کی صبح مصروف اوقات میں لندن کی میٹرو ٹرین بم دھماکے کی کوشش کے بعد برطانیہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اہم مقامات پر پولیس اور مسلح افواج کے دستے تعینات ہیں۔
یا درہے کہ جمعہ کو لندن کی پارسنز گرین سٹیشن پر صبح 8:20 پر ہونے والے اس حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے تھے اور خاصی افراتفری پھیل گئی تھی۔