تیونس کی فاطمہ بن غفریش نے ’مس اسلامک ورلڈ‘ کا ٹائٹل جیت لیا۔

05:18 PM, 16 Sep, 2017


جکارتہ : ا نڈونیشیا میں منعقد ہونے والے اسلامی مقابلہ حسن میں فاطمہ بن غفریش نے دیگر سترہ دیگر اسلامی ممالک سے آئی ہوئی خواتین سے شکست کر ’’مس اسلامک ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، بھارت، برطانیہ، نائیجیریا بھی شامل ہیں۔ فاطمہ بن غفریش نے یوٹیوب پر جاری کی جانے والی ایک تشہیری ویڈیو میں کہا تھا کہ انہیں قرآن کی تلاوت کرنا اور مراقبہ کرنا بہت پسند ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر تحریر ہے ’’قبضہ نا منظور‘‘۔


انہیں اس مقابلے کی فاتح ہونے پر سونے کی گھڑی، سونے کا سکہ’دینار‘ اور مکے کا سفر کرنے کے لیے ایک ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ بن غفریش نے کہا ’’میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے فلسطین اور شام کو آزاد کرانے کے میرے مشن میں میری مدد کی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی فلسطین اور شام کو آزاد کر دیں۔

مزیدخبریں