ورلڈ الیون کا دوبارہ دورہ آئی سی سی کافیصلہ ہے: اینڈی فلاور

02:37 PM, 16 Sep, 2017

لاہور:ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہ کر اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں ۔ انہوں نے اسلام علیکم،شکریہ اور پاکستان زندہ آبادکے الفاظ سیکھ  چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسلام علیکم،شکریہ اورپاکستان زندہ آبادکے الفاظ  سیکھ  چکاہوں۔میں دوبارہ آناچاہوں گالیکن کس مقصد کیلیےیہ نہیں پتا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا دوبارہ دورہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے۔

پاکستانی کھانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانےبہت اچھےہیں،میراپیٹ بھی بڑھ گیاہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنےآیاتھاکہ میرابھائی گرانٹ اتناخوش کیوں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں لانے  میں اینڈی فلاور نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر راضی کیا جس کی بنا پر ورلڈ الیون پاکستان کا ایک کامیاب دورہ کر کے اب اپنے اپنے وطن واپس لوٹ گئی ہے۔اینڈی فلاور ورلڈ الیون کے کوچ بھی تھے اور وہ اپنے بھائی گرانٹ فلاور کی دعوت پر آج پاکستان میں قیام کریں گے۔

مزیدخبریں