ریاض: ریاض میونسپلٹی نے 1383ھ کے دوران شہر کی سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے ادیبوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے متعدد میٹنگوں کے بعد سڑکوں کے تاریخی نام تجویزکئے تھے۔
سعودی تاریخ کے ماہر عبداللہ العمرانی نے 90برس پہلے کے ریاض کی سڑکوں کے نام اور انکے نئے نام سبق ویب سائٹ کو فراہم کئے ہیں۔ یہ نام 28صفر 1384ھ کو مقامی اخبارات میں شائع کئے گئے۔