کپواڑہ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، مزید 2 نوجوان شہید

01:03 PM, 16 Sep, 2017

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کے علاقے مچھیل سیکٹر میں آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے۔

نوجوانوں کی شہادت کی خبر ملتے ہی علاقے کے لوگوں میں کہرام مچ گیا جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے اور اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں سیکڑوں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں