'پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں سندھ کی سیٹوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی'

'پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں سندھ کی سیٹوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی'

سکھر: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی پولیس کے ساتھ کوئی معاملات نہیں تھے البتہ ان سے متعلق فیصلے پر تحفظات ہیں لیکن عدالت کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ کا معاملہ میڈیا نے اٹھایا آگے بھی یہی سب ہ وگا تاہم یہ معاملات انتظامی ہیں اس پر قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن کی صورتحال باقی صوبوں سے بہتر ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں انٹرنیشنل میچز کرائے جائیں۔ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کے لیے پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جلسے کیے تو کچھ لوگ آ گئے انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ عمران خان کو کرکٹ تو آتی ہے مگر سیاست کرنا ابھی سیکھنا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے اور پی ٹی آئی نے سندھ سے چند نشستیں جیتیں مگر وہ اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج پر ہمارا موقف واضح ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں