طورخم:طورخم دستی بم حملے کے بعد گزشتہ روز طورخم گیٹ بند کیا گیا تھا، افغانستان کی جانب سے دو دستی بم طورخم گیٹ فائر کیے گئے تھے۔خیبر ایجنسی میں پاک افغان طورخم گیٹ گزشتہ روز بھی بند رہا۔
دو سرے روز بھی طورخم گیٹ پر سیکورٹی الرٹ رہی ، گیٹ بند ہونے سے افغان ٹرانزٹ، نیٹو سپلائی اور پیدل آمدورفت معطل ہوگئی۔گزشتہ روز طورخم دستی بم حملے کے بعد طورخم گیٹ بند کیا گیا تھا، افغانستان کی جانب سے دو دستی بم طورخم گیٹ فائر کیے گئے تھے، دستی بم پھٹنے سے 8 ایف سی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔