لندن : فیس بک پر اب یہ جاننا بہت آسان ہے کہ کون کون آپ کی دوستی کی درخواستوں کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔بس فیس بک ہوم اسکرین پر جائیں اور اوپر دائیں جانب فرینڈز آئیکون پر کلک کریں۔
پھر فائنڈ فرینڈز پر کلک کریں، جہاں آپ ایسے افراد کی فہرست دیکھ سکیں گے جن کی درخواستیں تاحال آپ نے التواء میں ڈال رکھی ہیں مگر وہاں آپ پیج کے اوپر چھوٹے سے View Sent Requests پر کلک کریں تو آپ جان سکتے ہیں کہ کن کن افراد نے آپ کی فرینڈ ریکوئسٹ کو مسترد کیا ہے۔
عام طور پر ایسا اُس وقت ہوتا ہے جب لوگ فیس بک کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں یا کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زیادہ دوست بنانا پسند نہیں کرتے یا پھر آپ کو ہی پسند نہیں کرتے۔اگر آپ اس ریکوئسٹ کو کینسل کرنا چاہیں تو فرینڈ ریکوئسٹ سینٹ پر کلک کریں اور کینسل کردیں۔