تہران : اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک نے اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی،ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سیدعبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے کوئی حماقت کی تو تل ابیب کو تباہ کردیں گے۔ارنا نیوز کے مطابق ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سیدعبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر حال میں دنیا کے کسی بھی علاقے میں انقلاب کے اہداف کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
جنرل عبدالرحیم موسوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت اور جارح امریکا، انقلاب کے آغاز سے اب تک ایران کے لئے خطرہ بنا رہا ہے کہا کہ ایران کی عوام ایک عرصے سے اسلام کے خلاف دشمن کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹے رہے ہیں اور ایک لمحے کے لئے بھی پیچھے نہیں ہٹے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو بھی اعتراف ہے کہ ایران اسلامی علاقے کا ایک اہم ملک ہے۔