لیڈی گاگا جسم میں شدید درد کی وجہ سے ہسپتال داخل

10:28 AM, 16 Sep, 2017

لاس اینجلس: معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کو جسم میں شدید درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ تکلیف کے باعث برازیل میں ہونیوالے راک فیسٹیول میں ان کا پروگرام بھی منسوخ ہو گیا ہے۔

ان کے انسٹاگرام کے صفحے پر ایک بیان میں کہا گيا ہے "لیڈی گاگا کے بدن میں شدید قسم کا درد ہے جس کی وجہ سے ان کی پرفارم کرنے صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ نتیجتاً انھیں ریو میں جمعے کو ہونے والے راک ان ریو کے پروگرام سے افسوس کے ساتھ الگ ہونا پڑا ہے"۔

واضح رہے لیڈی گاگا نے اس ماہ کے اوائل میں بیماری کے سبب کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والے اپنے ایک شو کو منسوخ کر دیا تھا۔ اکتوبر میں ان کا ایک برطانیہ کا دورہ بھی طے ہے جبکہ حالیہ دنوں میں وہ ایک دستاویزی فلم گاگا فائیو فٹ ٹو کی پروموشن میں بھی مصروف رہی ہیں۔

یہ فلم امریکہ میں تو پہلے ہی ریلیز ہو چکی ہے جبکہ برطانیہ میں یہ 22 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم لیڈی گاگا کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی موسیقی کے کریئرکا احاطہ کیا گيا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں