دنیا کا صرف بازؤں پر مشتمل انوکھا ترین سویٹر ،قیمت 1650ڈالر

10:15 AM, 16 Sep, 2017

 لندن:آن لائن سٹورز پر عجیب وغریب لباس یا چیزوں کا فروخت ہونا کوئی نئی بات نہیں ۔ بڑے بڑے برانڈ بھی  کبھی کبھار عجیب وغریب مصنوعات متعارف کرا دیتے ہیں۔ اس بار فیشن برانڈ کلوین کلاین نے ایک سوئٹر جاری کیا ہے، جو صرف آستینوں کی جوڑی کی شکل میں ہے۔کئی رنگوں پر مشتمل  اس سوئیٹر کی قیمت 1650 ڈالر ہے۔

  یہ سوئیٹر نائیلون اور اون سے بنایا گیا ہے۔یہ غیر معمولی لباس  کا اندراج کینیڈا کے آن لائن ریٹیلر Ssenseپر ہے۔ حیرت انگیز طور پر سٹور کے اندراج میں  اس کا سٹیٹس فروخت شدہ لکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں