چنئی: میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کمل ہاسن نے وہ نئی سیاسی پارٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی دوسری سیاسی جمارعت انہیں ایسا پلیٹ فارم نہیں دے سکتی جو ان کے ہدف کے عین مطابق ہو۔
انڈین میڈٰیا کے مطابق کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ اس نئی سیاسی پارٹی سے ریاست تمل ناڈو کی سیاست بدل سکتی ہے۔ ہمیں ریاست میں تبدیلی چاہیے خواہ اس کی شروعات سست ہی کیوں نہ ہو۔ کمل نے کہا کہ میں پریشانیوں سے فوری طور پر نجات دلانے کا وعدہ تو نہیں کر سکتا لیکن تبدیلی کا وعدہ ضرور کر سکتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا بالکل صحیح وقت ہے کیونکہ ہمیں بہتر حکومت کی ضرورت ہے۔ تمل ناڈو کی موجودہ سیاسی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ وی کے ششی کلا کو اے آئی اے ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹانا ایک ٹھوس اقدام ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں