لاہور:صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی ہے۔
اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم پر 3 بڑی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا انحصار مولانا فضل الرحمٰن کی منظوری پر ہے، اگر وہ مان گئے تو ترمیم ہو گی ورنہ نہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے بعد نواز شریف کو بھی اس میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔