5 لاکھ میٹرک ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی منظوری، آغاز 21 نومبر سے ہوگا

10:19 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  5 لاکھ میٹرک ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سرکولیشن کے ذریعے کیا گیا، جس کے مطابق اگر چینی کی قیمت 145.15 روپے فی کلو سے زیادہ ہو گئی تو برآمدات فوری طور پر روک دی جائیں گی۔ چینی کی برآمد کا آغاز 21 نومبر سے ہوگا، جب شوگر ملز اپنی پیداوار شروع کریں گی۔

چینی کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ذمہ داری شوگر ایڈوائزری بورڈ اور صوبائی حکومتوں کو دی گئی ہے، جبکہ شوگر ملز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایکس مل قیمت کو 140 روپے فی کلو سے اوپر نہ جانے دیں۔ برآمدات کے لیے کوئی حکومتی سبسڈی فراہم نہیں کی جائے گی، اور سٹیٹ بینک ہر 15 دن کے بعد برآمدات کی رپورٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو دے گا۔

یاد رہے کہ جون 2024 سے اب تک 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے

مزیدخبریں