پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی برازیل کے شہر  ریو ڈی جنیرو میں  بہترین کارکردگی

09:42 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 79ویں بین الاقوامی نیول اکیڈمی سیلنگ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا اور مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں دنیا کے نو ممالک کی نیول اکیڈمیز نے جے24 بوٹ کیٹیگری میں حصہ لیا۔ اس میں  پاکستان کے علاوہ  برازیل، چین، اٹلی، پرتگال، ارجنٹائن، کولمبیا، پیرو اور انڈیا شامل تھے۔

پی این اے کی ٹیم کے کپتان نے اس کامیابی کو نیول اکیڈمی کی معیاری تربیت کا نتیجہ قرار دیا۔ اس سے قبل اگست میں سری لنکا میں ہونے والی انٹرنیشنل سیلنگ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، اور یہ گزشتہ تین مہینوں میں ان کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے ٹیم کو مبارکباد دی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل عمدہ کارکردگی پر نیول اکیڈمی کے فیکلٹی اور انسٹرکٹرز کی کاوشوں کی تعریف کی۔

مزیدخبریں