اے این ایف کی کارروائی، دو مسافروں سے آئس برآمد

09:05 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:لاہور ایئرپورٹ پر   اے این ایف  نے کارروائی کرتے  ہوئے  دو مسافروں سے آئس برآمد کرلی۔

رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب اور دبئی جانے والے  مسافروں   سے منشیات  پکڑی گئی ہے  ۔ ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں  دبئی جانے والے دو مسافروں سے 2.450 کلو آئس برآمد کی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 28 آئس  بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

 ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں دو ملزمان  سے 5 کلو افیون برآمد کی گئی۔ کارروائیوں میں  کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔

مزیدخبریں