ملتان:ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 239 رنز بنا کر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 366 رنز بنائے تھے، جس کے نتیجے میں انگلینڈ کی ٹیم کو 127 رنز کی خسارے کا سامنا ہے۔
بین ڈکٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 114 رنز بنائے، جبکہ جو روٹ 34، اولی پوپ 29، اور زیک کراولی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک 9 اور کپتان بین اسٹوکس ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں، جبکہ نعمان علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کرتے ہوئے محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سلمان علی آغا 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ ساجد خان کی شکل میں گئی جو صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عامر جمال نے 37 اور نعمان علی نے 32 رنز بنائے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس میں عبداللہ شفیق 7، سعود شکیل 4، اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 118 رنز بنائے، جبکہ صائم ایوب نے بھی 77 رنز بنائے۔
ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 239 رنز بنا کر 6 وکٹیں گنوا دیں
07:10 PM, 16 Oct, 2024