بھارت کے وزیر خارجہ کی پاکستان سے روانگی، شاندار میزبانی پر شکریہ

06:49 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسلام آباد سے بھارت واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں حکومت پاکستان کی شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی ذکر کیا۔

اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے اسلام آباد سے واپسی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ روانگی سے پہلے، جے شنکر نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک اہم ملاقات بھی کی، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں