صحت مند زندگی کے لئے پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مل کر سامنا کرنا ہوگا: بلاول بھٹو

05:52 PM, 16 Oct, 2024

اسلام آبا:دچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنی بقا کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مل کر سامنا کرنا ہوگا۔

 اپنے بیان میں انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہیں اور سوال کیا کہ کیا دونوں ممالک اس سنگین مسئلے پر بات چیت نہیں کر سکتے؟

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہم دہشت گردی جیسے مسائل پر بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں ویسے ہی موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اہم مسائل کو نظرانداز کیا گیا تو آنے والی نسلیں پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کو معاف نہیں کریں گی۔

مزیدخبریں