تحریک انصاف  دہشتگرد جماعت ،ایسے واقعے کو ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں:مریم نواز

05:49 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ   تحریک انصاف  دہشتگرد جماعت ،ایسے واقعے کو ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  تحریک انصاف  دہشتگرد جماعت ،ایسے واقعے کو ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہاکہ  نجی کالج کی طالبہ کےمعاملےپرجھوٹی داستان گھڑی گئی، ایس بات کو ایشوبنایاگیاجس کاوجودہی نہیں تھا،وہ بچی زیادتی کا نہیں،گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی۔سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو گمراہ کرکے ایک مہم چلانے کی کوشش کی گئی، بار بار احتجاج میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف نے خطرناک منصوبہ بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا  جو بھی بچی کو بدنام کرنے میں ملوث ہے اسے نہیں چھوڑوں گی، واقعے کے پیچھے کون کون ہے سب کو جانتی ہوں، بچی کے والد اور چچا نے بتایا بچی کو کچھ نہیں ہوا۔  طلبہ کو بھڑکانے والوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، ملوث افراد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ایف آئی اے سامنے لائے۔

مزیدخبریں