سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

کراچی :میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

 آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے سونا 2675 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے سونے کی قیمت میں کمی آئی تھی، جہاں فی تولہ سونا 700 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کم ہوا تھا۔