حکومت سندھ کا اہم قدم،  میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے لیے نئی  پالیسی کا متعارف 

05:13 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

  کراچی: حکومت سندھ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے    میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے لیے نئی  پالیسی کا متعارف  کرادی  ہے ۔حکومت سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔سیکریٹری بورڈز و جامعات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025ء سے ہو گا 

سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی گریڈنگ پالیسی کے فارمولے کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز ختم کر دی جائیں گی۔

صوبہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے تعلیمی بورڈز تاحال نئی گریڈنگ پالسی کی منظوری نہیں دے سکے ہیں۔ آئی بی سی سی نے نئی گریڈنگ پالیسی کا جو فارمولا طے کیا ہے اس کے مطابق 95 یا زائد نمبرز کواے غیر معمولی گریڈ دیا جائے گا، 90 نمبر کو شاندار اے دیا جائے گا، 85 نمبر کو بہترین اے دیا جائے گا۔

اس طرح 80 نمبر کو بہت اچھابی دیا جائے گا، 75 کو اچھا بی گریڈ دیا جائے گا، 70 کو مناسب اچھا بی دیا جائے، 60 کو اوسط سے اوپر سی دیا جائے گا۔

مزیدخبریں