ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے

ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے

ملاتیا:ترکیے کے مشرقی علاقے  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  زلزلے کی شدت 6.1  کی تھی ۔زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع  موصول نہیں ہوئی ۔

 اے ایف اے ڈی کے مطابق  مشرقی صوبے ملاتیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں ترکیے کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔گزشتہ برس ریکٹر سکیل پر شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں