نئی آئینی ترمیم کی منظوری کا مشن، جاتی امرا میں آج بڑی  بیٹھک  ہوگی

04:38 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:نئی آئینی ترمیم کے سلسلے میں جاتی امرا میں آج بڑی بیٹھک ہوگی۔  مولانا فضل الرحمان کےبعد صدر  آصف زرداری  اور بلاول بھٹو  بھی لاہو رپہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف بھی  ایس سی او اجلاس کے بعد لاہور پہنچیں گے۔

میاں نوازشریف  آج  حکومتی اوراتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔حکومتی بڑوں کے اہم اجلاس میں نئی آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو  مشترکہ مسودہ ن لیگ کی قیادت کےساتھ شیئرکریں گے۔ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم کے حوالے سے میاں نواز شریف سے مشاورت کریں گے۔

مزیدخبریں