نائجیریا میں تیل کے ٹینکر میں دھماکہ

04:15 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

نائیجیریا:نائجیریا میں تیل کے ٹینکر میں دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکے کی وجہ سے  94 افراد ہلاک ہوگئے  جبکہ   چالیس سےزائد زخمی ہوئے ہیں۔

 شمالی ریاست جیگاوا میں ٹینکر کے حادثے کے بعد بہت سے افراد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔ ٹینکر ماجیا کے قصبے میں ٹرک سے ٹکر سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا۔افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ایندھن کے ٹینکر کے دھماکے عام ہیں ۔

اس بارے میں حکام کاکہنا ہےکہ    حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فیول ٹینکر سڑک پر الٹ گیا ،ٹینکر میں غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی۔

مزیدخبریں