باکسرمحمد وسیم کا کوئٹہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

باکسرمحمد وسیم کا کوئٹہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

کوئٹہ: باکسر محمد وسیم  کا مالٹا میں ہونے والی رینکنگ فائٹ جیتنے کے بعدکوئٹہ آمدپر پرتپاک استقبال کیاگیا۔باکسر محمد وسیم نے  ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  حکو مت بلوچستان کا شکر گزار ہوں، مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان لے کر آئوں گا، کوئٹہ ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیتنے پر خوش ہوں۔

صوبائی مشیر کھیل مینہ مجید کا کہنا ہے کہ   شاہ زیب کے بعد محمد وسیم نے بھی ملک کا نام روشن کیا، ہمارے صوبے میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم نے مالٹا میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ میں جارجیا کے باکسر کو شکست دی ہے۔

مصنف کے بارے میں