ایس سی او  اجلاس، 2025 کی صدارت چین کو دے دی گئی

03:18 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 23ویں سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کے تحت 2024-25 کے لیے تنظیم کی صدارت چین کو دے دی گئی ہے، جبکہ اگلے سال اس کی قیادت روس کرے گا۔ اجلاس میں رکن ممالک نے SCO کے بجٹ اور دیگر اہم امور کی منظوری دی اور تنظیم کے سیکریٹریٹ اور انسداد دہشت گردی کی علاقائی کمیٹی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ مجموعی طور پر آٹھ دستاویزات پر اتفاق ہوا۔

اس اجلاس میں بیلاروس، بھارت، ایران، کرغزستان، چین، تاجکستان، اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ SCO کے سیکریٹری جنرل اور انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

مزیدخبریں