عمر عبداللہ نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا 

03:03 PM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

سری نگر:عمر عبداللہ نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ یہ حلف برداری کی تقریب سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوئی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں عہدے کا حلف دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے حالیہ انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے اکثریت حاصل کی، جس میں 90 رکنی اسمبلی میں 53 نشستیں جیتی گئیں۔ نیشنل کانفرنس کو 42 جبکہ کانگریس کو 6 نشستیں ملیں۔

 چار آزاد امیدواروں اور عام آدمی پارٹی کے ایک رکن نے بھی نیشنل کانفرنس کی حمایت کی تھی۔ عمر عبداللہ اس سے قبل 2009 سے 2014 تک بھی وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں