اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی ، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔
انگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا باقائدہ آغاز ہوگیا اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس اجلاس کی صدارت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔پاکستان رکن ممالک کےساتھ علاقائی روابط بڑھانے اور تعاون کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے خطاب کے آغاز پر تمام رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور وفود کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اجلاس رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرےگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک دنیا کی آبادی کا 40فیصد ہیں ،اس اجلاس میں شریک تمام ممالک کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ہم نے اپنے لوگوں کو بہترین معیاری زندگی اور سہولیات فراہم کرنی ہیں ، معاشی ترقی ، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا،
ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک مل کر خطے میں امن اور خوشحالی لا سکتے ہیں ، موجودہ صورتحال اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کی خوشخالی خطے میں ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے اور بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی انسانی امداد کے لیے آگے آنا ہوگا ، ہمیں اس ابت کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغان سرزمین کو پروسی ممالک میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔