شنگھائی تعاون تنظیم کا23واں اجلاس اسلام آباد میں جاری

10:44 AM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے،  وزیراعظم شہباز شریف  نےافتتاحی خطاب  میں کانفرنس میں  شریک رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔

ایس سی او اجلاس کا باقائدہ آغاز آج ہوا ، اجلاس میں 8ممالک کے رہنما شریک ہوئے ہیں ،جن میں چین ، بیلا روس ،قازقستان، روس،ازبکستان کے وزیراعظم شامل ہیں ، ان کے علاوہ کرغزستان کے کابینہ ممبر، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ نے شرکت کی۔ منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں۔ ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں۔

مزیدخبریں