ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

10:23 AM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی : آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی شکست کے بعد ویسٹ انڈیز  کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

میچ کے دوارن ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے تھے، جبکہ ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف دواوور پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔انڈیز کی کھلاڑی جوزف نے بین الاقوامی ٹی 20 میں اپنی نصف سنچتی بنائی اور  ٹیم کی کپتان میتھیوز نےشاندار اننگز  کھیلتے ہوئے38بالز پر 50 اسکور کیا۔
 

مزیدخبریں