اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملوں میں مزید 21افراد شہید

10:10 AM, 16 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران : اسرائیلی فوج   کے جنوبی اور شمالی لبنان میں فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 21افراد شہید ہو گئے ہیں ۔

صیہونی افواج کی جانب سے جاری فضائی حملوں میں  کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئی ہیں جبکہ ہیلتھ کئیر سینٹرز پر بمباری سے 10افراد شہید اور 15سے زائد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب جنوبی اور مشرقی لبنان کےقصبوں پراسرائیلی حملے میں 3بچوں سمیت 8افراد شہید ہوئے،جبکہ تعدد گھرآگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

لبنان میں جا ری صیہونی حملوں میں اب تک شہداء کی تعداد 2100 سے زائد ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں